ڈگری (نامہ نگار) ڈگری شوگر ملز نے گنے کی خریداری روک دی، 80 فیصد کاشت کیا جانے والے قسم کی خریداری رُکنے سے کاشتکار پریشان، سندھ آباد گار اتحاد نے احتجاج کی دھمکی دےدی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ آباد گار اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گل تعلقہ صدر کاشف جونیجو اور دیگر نے ڈگری پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری شوگر مل نے اچانک یو ایس 114 کی خریداری روک دی اور وجہ بتائی ہے کہ اس قسم کی ریکوری کم ہے جبکہ یہی قسم دیگر شوگر ملز خریداری کررہی ہیں جبکہ ڈگری شوگر مل نے خریداری روک کر کاشتکاروں کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ یہ یوایس 114 والی قسم ڈگری شوگر مل ہی کی جانب سے لگوائی گئی تھی اب یہ اچانک خود ہی خریداری بند کردی گئی ہے جو کہ غیر قانونی ہے قانون کے مطابق کسی بھی قسم کی خریداری کو روکنا ہو تو ایک سال پہلے بتایا جاتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ یہ قسم ڈگری ریجن میں سب سے زیادہ کاشت کی ہے اور اب کسان وہ گنا کہاں لیکر جائیں۔ متعلقہ ادارے یو ایس 114 کی خریداری روکنے پر فوری ایکشن لیے اور فوری اقدامات کرے۔
ڈگری شگر ملز
کاشت کاروں کو پریشانی میں ڈال دیا،متعلقہ ادارے خریداری روکنے پر فوری ایکشن لیے، ضلعی صدر سندھ آباد کار اتحاد
Dec 08, 2022