تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 16سالہ  موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Dec 08, 2022


خیرپور (نامہ نگار)خیرپور کے علاقہ ببرلوکے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار16سالہ نوجوان فتح محمد کانہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے متوفی کو نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ گاﺅں صادق کانہر میں جنازہ نماز ادا کی گئی متوفی کو میاں قبرستان کنگری میں سپرد خاک کیا تھا۔

مزیدخبریں