روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف  میچ میں زخمی ‘ ہسپتال منتقل


لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما بنگلہ دیش کے کھلاڑی انعام الحق کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوئے، کیچ پکڑتے ہوئے گیند ان کے انگھوٹھے پر لگی جس کے بعد انگھوٹھے سے خون نکلنے لگا۔زخمی ہونے کے بعد بھارتی کپتان کو فوری طور پر چوٹ کا معائنہ کیا گیا اور پھر انہیں فوری طور پر ایکسرے کیلئے ڈھاکہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ان کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔بعد ازاں روہت شرما بیٹنگ کیلئے آئے ۔

ای پیپر دی نیشن