اسلام آباد میں ترکی کے کمرشل قونصلر کی ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ آمد 

Dec 08, 2022


سیالکوٹ(نامہ نگار)اسلام آباد میں متعین ترکی کے کمرشل کونسلر نورتین دیمیر نے ایوان صنعت و تجارت نے سیالکوٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر عبدالغفور ملک، سنیئر نائب وہب جہانگیر ، نائب صدر عامر مجید شیخ نے ان کا استقبال کیا ۔ اجلاس میں نورتین دیمیر نے صدر چیمبر آف کامر س سے کاروبار کے مشترکہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔صدر چیمبر عبدالغفور ملک نے سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی برآمدی مصنوعات کے بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین بزنس نمائشوں ، کاروباری وفود کے تبادلہ پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ ترکی استنبول میں پاکستان میں تیار کی جانے والی بر آمدی اشیاء کی سنگل کنٹری نمائش جلد لگائی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں صدر چیمبر عبدالغفور ملک، سنیئر نائب وہب جہانگیر ، نائب صدر عامر مجید شیخ نے ترکی کے کمرشل قونصلر نورتین دیمیرکو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

مزیدخبریں