فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی میاں آصف اسلم، جنرل سیکر ٹری رانا ایوب اسلم منج نے کہاہے کہ زرعی ترقی کے بغیر ملکی خوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔حکومتی سطح پر کسانوں کاشتکاروں کوریلیف دینے ‘کھادوں اور زرعی آلات کی قیمتوں میں کمی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ چین‘بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک جہاں صنعتی لحاظ سے ہم سے کہیں آگے ہیں وہاں زراعت میں خودکفالت حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں‘اس کیلئے ضروری ہے کہ چھوٹے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ‘نہروں کی صفائی اور کشادگی کے ساتھ ساتھ جعلی زرعی ادویات کی تیاری اور فروخت کے خلاف بھی عملی طورپر کریک ڈاؤن کیاجائے۔کسانوں کومختلف مدمیں سسبڈی دی جائے نیز انہیں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی کیلئے حکومتی سطح پر خصوصی مہم چلائی جائے‘تاکہ وطن عزیز پاکستان زرعی طوپر کفیل ہوسکے۔زراعت کے شعبہ میں ترقی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتاہے۔