غیرملکی کرکٹرز کا خیبرپی کے ‘ بلوچستان میں پی ایس ایل کھیلنے سے انکار



لاہور(سپورٹس رپورٹر)غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے، سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نے کہاہے کہ سفری ہدایات کے تحت غیر ملکی کھلاڑی خیبرپختونخوا نہیں آنا چاہتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد مشکل میں پڑگیا ہے، کیونکہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے مذکورہ صوبوں میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ پشاور میں پی ایس ایل کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں لیکن پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی اپنے ممالک کی سفری ہدایت نامہ کے تحت خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہیں آنا چاہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلایوں کو محتاط سفر کی ہدایت کی گئی ہے‘ کوشش کررہے ہیں خیبرپختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، کرکٹ کا ایک بڑا ایونٹ کررہے تھے وہ ان ہی وجوہات کی بنا پر نہ کرسکے، خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں دینے کیلئے معاہدہ ہوا صوبے میں کرکے ٹیلنٹ کے لیے بھی معاہدہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...