ملتان (سپیشل رپورٹر) چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان راو آصف انور نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس موقعہ پر انکا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ فوری طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ملک کیلئے زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔