وہاڑی (نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں اورمختلف جاری ترقیاتی سکیموں کی از سر نو منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 58کروڑ55لاکھ روپے کی لاگت سے 22جاری ترقیاتی سکیموں کی از سر نو منظوری دی گئی ہے ایک کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے مینارٹی ڈویلپمنٹ سکیمز سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23کے تحت7سکیموں کی منظوری دی گئی نئی منظور ہونے والی سکیموں میں چک نمبر 357ای بی بوریوالا میں مسیحی قبرستان کی چار دیواری،چک نمبر 447ای بی میں بھی مسیحی قبرستان کی چار دیواری،چک نمبر 419ای بی بوریوالا میں مسیحی قبرستان کی چار دیواری، گیٹ، پلر اور سولنگ کی منظوری، چک نمبر 435ای بی میں مسیحی قبرستان کی چار دیواری گیٹ، ٹف ٹائلز اور مسیحی جناز گاہ کی بحالی، چک نمبر 557ای بی کے مسیحی قبرستان کی چار دیواری، گیٹ اور سولنگ، وہاڑی چرچ میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، پیڑ ٹاو¿ن بوریوالا میں سولنگ کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر صفد رحسین ورک نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈی سی صفدرورک