کرپشن کلچر کے خاتمہ کیلئے معاشر ے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہو گا : سید محمد آفاق 


ملتان ( خبر نگارخصوصی) عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے سلسلے میں رضا ہال تا چوک کچہری آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سید آفاق اور جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی نے قیادت کی جبکہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔قبل ازیں رضا ہال میں آگاہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سید محمد آفاق نے کہا کہ کرپشن کلچر کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بطور قوم ہم بدعنوانی کا خاتمہ ممکن بنا سکیں۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات جاری ہے کرپشن کی نشاندہی کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

ای پیپر دی نیشن