کراچی(نیوز رپورٹر) جنرل مینیجر پی آئی اے و صوبائی کمشنر سید قمر مقبول نے کہا ہے کہ اسکائوٹس کی سماجی سرگرمیوں کو قومی سطح پر جدید تقاضوں کے مطابق مزید دلچسپ اور فعال کیا جائے۔ نوجوان نسل کو اعلے تربیتی معیار فراہم کیا جائے۔ تاکہ بہتر معاشرہ اور بہتر نسل کی تشکیل کیلئے کام کیا جائے۔آیئے ہم انسانی فلاح و بہبود کے اس مقدس فریضہ کی ابتدا اسکائوٹنگ کے نصب العین کے جذبے سے کریں۔ سابق صوبائی کمشنر قمر شمیم نے کہا ہے کہ عالمگیر اسکائوٹ تحریک میں مذہب اسلام کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔اسکائوٹس نوجوانو ں کی تربیت اسلامی اصولوں کی عکاسی کرتی ہے ۔اسکائوٹنگ حقوق اﷲ اور حقوق العباد کی روح اور جسم و جان ہے ۔ایک اچھا اسکائوٹ ایک اچھا مسلمان اور ہمدرد ثابت ہوتاہے۔اسکائوٹ اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا نمونہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرزپر صوبائی کونسل کوارڈ ینشن میٹنگ میںکہی۔اجلاس میںقائم مقام صوبائی سیکرٹری محمد طارق انصاری ، قائم مقام صوبائی ٹریزرازنبیل رزاق ِ،سیکرٹری کوارڈینشن عبدالقیوم خان ودیگر عہدیداران کی شرکت۔ صوبائی ترجمان کے مطابق ملک بھر میں کراچی ،کوئٹہ،ملتان،فیصل آباد ،لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں قائم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر سماجی سرگرمیوں میں اسکائوٹس کی شمولیت ودیگر اسکائوٹس سر گرمیوں کو مذید تیز کرنے کیلئے حالیہ اقدامات سے اگاہ کیاگیا۔
پی آئی اے بوائے اسکائوٹس صوبائی کونسل کی کوارڈینشن میٹنگ کا انعقاد
Dec 08, 2022