لاہور(سپورٹس رپورٹر)آذربائیجان، آسٹریا، بیلجیئم، قطر،امریکہ اور برازیل میں ہونے والی گراں پری وہ چھ ریسیں ہیں جو فارمولہ 1 نے 2023 میں 'سپرنٹ' ایونٹس کی میزبانی کیلئے منتخب کی ہیں۔سپرنٹ ایونٹس کی تعداد دوگنی ہو رہی ہے کیونکہ فارمولا ون کا کہنا ہے کہ وہ آمدنی اور ٹیلی ویژن کے سامعین میں اضافہ کرتے ہیں۔ایونٹ کا فارمیٹ اس سال سپرنٹ ویک اینڈز جیسا ہی رہے گا۔پہلا سپرنٹ 28-30 اپریل کو باکو میں آذربائیجان گراں پری میں ہوگا