وہاڑی ہسپتال میں ادویہ نایاب‘ سینئر ڈاکٹرز غائب‘ مریض رلنے لگے


 وہاڑی(نامہ نگار) افسران کی لاپرواہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بد انتظامی عروج پر مریض رلنے لگے سینئر ڈاکٹرز کا غائب ہونا معمول انسولین اور ادویات بھی نایاب ہو گئی ہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کا تمام انتظام جونیئرز نے سنبھال رکھا ہے ایمر جنسی روم میں کوئی سینئر ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا ٹرینی ڈاکٹر اور چند نرسز اور وارڈ بوائے مریضوں کو سنبھالتے ہیں سینئر ڈاکٹر آن کال ہونے کے باوجود حاضر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو ریفر کر دیا جاتا ہے جس سے وہ راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ڈاکٹرز کی اکثریت نے پرائیویٹ ہسپتال سنبھال رکھے ہیں شہریوں محمد عرفان، اے ڈی صابر، عبدالرشید، شکیل احمد، محمد آصف چوہدری و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن