اسلامی یونیورسٹی ، ایکسٹرا ویگنزا کے سلسلے میں طالبات کیلئے کتب میلہ اور فوڈ فیسٹیول 


 اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جاری ایکسٹرا ویگنزا 2022 کے سلسلے میں طالبات کے لیے کتب میلے اور فوڈ فیسٹیول کا اہتمام نیو کیمپس میں کیا گیا ، افتتاح ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور صدر اسلام آباد بار شعیب شاہین نے کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی، یونیورسٹی کے نائب صدور، ڈینز، ڈی جیز، اسٹوڈنٹس ایڈوائزرز، پرووسٹ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی نے پبلشرز کی جانب سے لگائے گئے بک اسٹال، 40 سے زائد ممالک کی طالبات کی طرف سے لگائے گئے کھانوں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا ہے کہ یونیورسٹی نے طالبات کو اپنی ثقافت اور صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ شعیب شاہین نے کہا کہ یونیورسٹی ایک پرامن ماحول اور متنوع ثقافت فراہم کرنے کی میراث رکھتی ہے۔یونیورسٹی کے صدر نے کہا کہ انہیں کتاب میلے سمیت تمام سرگرمیوں میں طالبات کی فعال شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی۔
، طلبا و طالبات نے تقاریر، میڈیا ہنٹ، آرٹس نمائش، قرات و نعت کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، مزاحیہ مشاعرہ آج 2:30بجے  ایڈمن بلاک میں منعقد ہوگا، انور مسعود،،سید سلمان گیلانی، ڈاکٹر انعام الحق جاوید،بدر منیر اور عزیزفیصل شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن