سلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) خواتین ونگ کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق نے کہاہے کہ پارٹی میں شعبہ خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے اور خواتین نے ہمیشہ پارٹی کے قائد نواز شریف کی قیادت میںملک وقوم کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی ہے -انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ شعبہ خواتین کو مزید منظم اور مضبوط کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں پاکستان مسلم لیگ (ن )اسلام آبادشعبہ خواتین کا ایک تنظیمی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، صدارت نزہت صادق نے کی اجلاس میں پارٹی کے شعبہ خواتین کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیااوراس کومزیدفعال بنانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیاگیااورفرح ناز اکبر کوصدرمسلم لیگ(ن)اسلام آباد شعبہ خواتین کا نوٹیفکیشن دیاگیا۔ اجلاس میں خصوصی دعوت پر مسلم لیگ(ن)فیڈرل کپیٹل اسلام آباد کے صدر وسابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری سمیت کثیر تعداد میں مسلم لیگی خواتین نے شرکت کی۔