صحابہ اکرام ؓمسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہیں،دلاور حفیظ


اسلام آباد (نا مہ نگار)صحابہ اکرام ؓمسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہیں،حضرت امیر معاویہ پر ہفوات بکنا شرمناک ہے، سیدنا امیر معاویہ آپؐ  کے سسرالی رشتہ دار ہیں ۔حضرت امیر معاویہ کی ہمشیرہ ام المو منین ام حبیبہ آپؐ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کے ناظم عمومی دلاور حفیظ نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت امیر معاویہ کاتب وحی اور کاتب خطوط بھی تھے۔ آپؐ جو پیغامات سلاطین کو ارسال فرماتے وہ حضرت امیر معاویہ سے لکھواتے تھے۔ حضرت امیر معاویہ آپؐ کے امین تھے۔ حضرت سیدنا امیر معاویہ رض کو سیدنا فاروق اعظم رض نے اپنے دور میں شام کا گورنر مقرر کر رکھا تھا سیدنا عمر معاویہ رض نے اسلام کا پرچم 64 لاکھ مربع میل پر لہرایا۔ اپنے مقاصد کے لئے نبیؐ کی مقدس جماعت کی گستاخی قابل گرفت ہے انتہائی دکھ اور افسوس کی بات ہے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل ہوا اب اس ملک میں صحابہ کرام کی ماں بہن بھی محفوظ نہیں۔
 ایسی گستاخیاں کر کے  ملک پاکستان کی پر امن فضا اور ملک کی سالمیت کو  خطرہ میں ڈالا جاتا ہے۔ایم ایس او ملکی سلامتی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کو فلفور گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن