ٹاٹیپور (نامہ نگار) گزشتہ سے پیوستہ شام 3 نامعلوم ڈاکو 125پر تھے بازار ٹاٹیپور میں 5دکانوں پرگن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی چھینی رام کلی پل سے راہگیر سے 70ہزار نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سابق یوسی ٹاٹیپور چیئرمین حافظ الطاف حسین دھرالہ نے نوائے وقت سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وارداتوں میں اضافہ سے لوگوں کا سکون غارت ہے مسلم لیگ ن کے رہنما سیٹھ ریاض حسین چوہان نے کہا کہ مکین ساری رات جاگ کر گزار رہیہیں تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مبارک علی نے کہا کہ پولیس وارداتوں کی روک تھام کیلئے مکمل ہی ناکام ہے ملک محمد عباس دھرالہ نے کہا کہ تھانہ قادر پور راں اور تھانہ سیتل ماڑی کی حدود میں گشت نہ ہونے کے برابر ہے پولیس حکام بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں گشت بڑھائی جائے۔