ملتان (نمائندہ خصوصی ) شعبہ ٹیکسٹائل میں ملتان کے تکنیکی ماہر نجم الاسلام کی خدمات کے اعتراف میں انہیں دی ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ یو کے کی جانب سے فیلو آف دی ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ سرٹیفیکیٹ دیا گیا اس سلسلہ میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ٹیکسٹائل کانفرنس میں یوکے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر مس ربیکانے نجم الاسلام کو فیلو آف دی ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ سرٹیفیکیٹ دیا ۔