نشتر ایمرجنسی لفٹ حادثہ کے مریض کی حالت تشویشناک‘ انتظامیہ واقعہ کی ذمہ داری لینے سے انکاری


ملتان(خصوصی رپورٹر )نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لفٹ مشین کے حادثے میں زخمی عمر نامی شخص کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ڈاکٹرز نے عمر کی زندگی کے لئے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دے دیئے جبکہ دوسری جانب نشتر انتظامیہ اس معاملہ کی ذمہ داری لینے سے انکاری ہے واضح رہے کہ دو روز قبل ڈی جی خان سے حادثے کا شکار مریض عمر کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا جہاں سرجیکل وارڈ سے اسے سی ٹی سکین کروانے کے لئے بھیجا گیا تو  لواحقین نے چلتی لفٹ مشین کےآدھے کھلے دروازہ سے اپنے مریض کو اندر کیا جسکی وجہ سے لفٹ مشین ٹھیک سے بند نہ ہو سکی اور مشین کی پلیٹ الٹ گئی اور تمام مریض نیچے جا گرے تھے۔

ای پیپر دی نیشن