ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملتان سرکل کی سیفٹی ٹیم نے لائن سٹاف کی دوران ڈیوٹی سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ کرنے کے لئے حسن پروانہ سب ڈویژن ملتان کا سیفٹی آڈٹ کیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل ملک جاوید اقبال وینس کی ہدایت پر ایس ڈی او سیفٹی شیخ ندیم کوثر اور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈIمحمد نعیم نے حسن پروانہ سب ڈویڑنل کمپلینٹ سنٹر میں شکایات رجسٹر چیک کیا اور فیلڈ میں خدمات سرانجام دینے والے لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای کی چیکنگ بھی کی۔