ٹبہ سلطان پور ( نمائدہ نوائے وقت ) تھانہ ٹبہ سلطان پور اور شہر میں کھلے عام منشیات چرس افیون اور شراب پینے اور فروخت کر نے کا سلسلہ دھڑے کے ساتھ جاری ہے شہر میں کھلے عام منشیات کی فروخت سے تعلیم یافتہ نوجواں بھی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں کے بار بار تھانہ ٹبہ سلطان پور کو اطلاع کے باوجود پولیس کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگتی شہریوں رب نواز افضل حبیب احمد احسن خاور خان بابو اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ٹبہ میں منشیات کی کھلے عام فروخت‘ کوئی پوچھنے والا نہیں
Dec 08, 2022