چوک سرورشہید (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر ایلیمنٹری ضلع مظفرگڑھ ڈاکٹر ماہ جبیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک سموگ کی لپیٹ میں ہے اور یہ بچوں اور بوڑھوں کے لئے انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہے۔ تمام سکولز کے ہیڈ ماسٹرز اورمعلمات سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سکول کے تمام سٹاف اور طلبا و طالبات کے لئے ماسک کی پابندی کرائیں۔ بچوں کو دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے پر آمادہ کریں اور کھلے آسمان کے نیچے بچوں کو مت بٹھائیں۔