رقبے کا تنازع‘ بااثر پولیس ملازم نے  تعمیرا ت شروع کرا دیں‘اہل علاقہ کا  احتجاج


وہاڑی(کرائم رپورٹر ) اہل علاقہ نصرت علی،اصغر علی،سجاد،ذیشان،جلال اکبر،بابا رمضان، صدیق، سرور،ا نور،حما د،مظہر اور جواد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 14 کنال زرعی رقبہ کا تنازع چل رہا تھا محکمہ ریونیو اور ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر کے باوجود بااثر پولیس ملازم نے ناجائز طور پر تعمیرات شروع کردیں  ملک اسد اعوان پولیس کے ذریعے سے حراساں کرتا  ہے  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے  ہمارے حق میں فیصلہ جاری کردیا ہے پولیس ملازم ملک اسد اعوان  کیخلاف  کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن