گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے ضلع کونسل کی طرف سے سٹرکوں اور گلیوں کی 3کروڑ 83لاکھ روپے کے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا متعلقہ افسران کے ہمراہ دورہ کیا انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت قابل برداشت نہیں اور تمام محکمے عوامی مفاد کے منصوبے جلد مکمل کریں،ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے نوشہرہ ورکاں کی گلیوں میں حال ہی میں مکمل ہونے والی سکیموں کا خود دورہ کیا اور کہا کہ جاری اسکیموں کی تکمیل خوش آئند اقدام ہے جس سے اہل علاقہ کو بھرپور ریلیف ملے گا۔ انہوں نے گلیوں کی جن سکیموں کا دورہ کیا ان کی لاگت اور تفصیل درج ذیل ہے، موضعات و تخمینہ لاگت (دھوتل گھوماں لاگت 30لاکھ) فیصل کالونی تتلے عالی لاگت (1)کروڑ ، بھدے تتلے عالی لاگت (50لاکھ)، بھوپرہ خورد (33)لاکھ، جہانیاں لاگت (62لاکھ)، محل شریف (38لاکھ)، سادھو ورکاں (70لاکھ)کی اسکیمیں شامل ہیں،دورہ کے موقع پرضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔
تعمیراتی کاموں میں سست روی قابل برداشت نہیں:ڈپٹی کمشنر
Dec 08, 2022