بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ہر طبقہ پریشان ہے: ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی


کامونکی (نمائندہ خصوصی )جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،سماجی سیاسی رہنما محمد سعید اختر ڈار اور میاں عبدالشکورکا کہنا ہے اشیائے خورونوش، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں اورٹیکسز کی بھرمارسے ہرطبقہ متاثرہے عوام کومہنگائی میں مبتلاکرنے کے اقدامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ معاشی طورپرحکومت ملک وقوم کوجس پسپائی کی طرف جارہی ہے اس کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے،ایک طرف توتما م برسراقتداراوراپوزیشن جماعتیں غریب عوام کوریلیف دینے کی باتیں کرتے ہیں دوسری طرف عوام کوکوئی سہولت میسرنہیں۔ملک کومعیشت اورعوام کوسہولیات پہنچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کومل کر ماہرین معاشیات سے مشاورت کرنے کی ضرورت ہے،نااہل حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچادیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن