گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سٹی صدر خواتین ونگ پی ٹی آئی شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،اس دوران شازیہ ہمایوں ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترقی کرتا پاکستان امپورٹڈ حکومت کے مسند پر مسلط ہوتے ہی تباہی کے دھانے پر پہنچ آیا اجلاس میں شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے ساتھ توہین آمیز رویے کی مذمت کی گئی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر امپورٹڈ وزیراعظم شہباز شریف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے۔ایسی فاشسٹ اورغیر جمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی، اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سیایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری تہمینہ مشتاق خاں ایڈووکیٹ ، نسرین کوثر، عالیہ ملک، مس سحر، اقرا اشتیاق، مس سائرہ، عطیہ خلیل و دیگر بھی موجود تھیں۔