اتحادی حکومت عوامی ریلیف کے لئے  کام کر رہی ہے:عبدالرئوف مغل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت عوامی ریلیف کے لئے دن رات کام کر رہی ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر بڑا کارنامہ انجام دیاہے، بد قسمتی سے بعض عاقبت نا اندیش اور نادان ذاتی مفاد اور اقتدار کے حصول کے لئے ملک کی کشتی ڈبونے کے در پہ ہیں عمران خان جان لیں مسلم لیگ ن ہر قیمت پر ملکی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرے گی،معاشی صورتحال میں جلد بہتری نظر آئے گی ، قائد نواز شریف کی واپسی کا تذکرہ سن کر پی ٹی آئی راہنمائوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لو ہیانوالہ یوسی 65 کے جنرل کونسلر شبیر بھنڈر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن