کامونکی:ڈاکوؤں نے تین شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی


کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈاکوؤں نے تین شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی ، گزشتہ شام موٹرسائیکلوں پر سوار تین شہریوں ارسلان امجد علی سکنہ کلو خورد ،دلاور حسین بھلر سکنہ مانگٹ کالر جاوید انور ساکن سوداگر پورہ کو واہنڈو سے جاتے ہوئے پل پر تین موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے روک کر ارسلان سے تیس ہزار روپے دلاور سے موبائل جاوید سے بیس ہزارروپے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرارہوگئے،واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ دیوان روڈ پر دو ڈاکوؤں نے بیوپاری بوٹا اور ٹرک کے ڈرائیورفتح اللہ سکنائے منڈیالہ تیگہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے،دیوان روڈ پر ہی پورن پور پلی کے قریب موٹرسائیکل سوار اظہر فیض ڈوگر سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پراس سے ساٹھ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن