کامونکی(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما چودھری محمد عرفان کا کہنا ہے بھارت کو آرمی چیف کا منہ توڑ جواب حوصلہ افزاء وخوش آئند ہے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،ملکی دفاع قابل فخر بہادر افواج کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارت کسی خوش و غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت ودشمن ملک کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران و جوان ہر وقت چاک و چوبند ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے مسلح افواج کے افسران و جوانوں نے وطن عزیز کا دفاع و حفاظت کیلئے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا قوم کو اپنے شہداء و بہادر افواج پر بھرپور اعتماد و فخر ہے۔