کامونکی(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سٹی کامونکی کے صدر میاں حامد علی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی تسلیم کر چکے ہیں ان کا اقتدار سے چمٹنے رہنے کا پلان قوم کے اچھے دنوں کیلئے نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بحال کرنے کی خاطر ہے۔ عام انتخابات کا فوری انعقاد ہمارا حتمی مطالبہ ہے جسے حکمرانوں کو تسلیم کرنا پڑے گا۔ عمران خان عوام کی طاقت سے نام نہاد امپورٹڈ حکومت کو الیکشن میں شکست دیں گے اور اسی بات کا ڈر اس کرپٹ ٹولے کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے اسی وجہ سے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ ملک میں معاشی بحران روزبروز شدت اختیارکر رہا ہے،قرضوں کا بوجھ ناقابل برداشت ہو چکا ہے،شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
امپورٹڈ حکمران اپنی ناکامی تسلیم کرچکے ہیں:میاں حامد علی
Dec 08, 2022