تھیلیسیمیا کے مریضوںکو بچانے میں سندس فائونڈیشن کابڑا کردار ہے:عرفان احسان 

Dec 08, 2022



گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری عرفان احسان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کی زندگی بچانے میں سندس فائونڈیشن کا بہت بڑا کردار ہے، ہم سب بھی ہمہ وقت سندس فائونڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن میں خون کے امراض میں مبتلا زیر علاج بچوں کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سندس فائونڈیشن حاجی سرفراز احمد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عرفان احسان  نے سندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھیلیسیمیا کے امراض میں مبتلا بچوں کی جان بچانے میں ہمیشہ سندس فائونڈیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں