حمزہ شہباز  سے صدر مسلم لیگ ن گکھڑمنڈی میر مظہر بشیرکی ملاقات 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الیکشن مقرر وقت پرہی ہونگے، عمران نیازی نے 4سالو ں میں قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، استعفوں کا ڈرامہ رچانے والے یوٹرن خان اپنی حقیقت کو جان چکے ہیں ان کا لانگ مارچ کا ٹوپی ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہوا ہے انشاء اللہ بہت جلد پنجاب میں دوبارہ مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی اور ترقی کا جو سفر جہاں سے روکا تھا وہیں سے شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن گکھڑ کے صدر میر مظہر بشیر سے ملاقات کے دوران کیا حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنی مقررہ مدت پر ہی ہوں گے ،کسی ایک ٹولے کے کہنے پر ملک کا نظام درہم برہم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور انشا ء اللہ ان کو ہر سطح پر اہمیت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن