قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی) صدر مسلم لیگ ن (ترکیہ)میر ابرار احمد بٹ نے کہا ہے کہ عنقریب” پی ٹی آئی مکاﺅ“ ملک بچاﺅ مہم شروع ہونیوالی ہے ۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بری طرح سے فلاپ ہوا، عوام نے ان کو مسترد کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ خصوصی نوائے وقت گروپ” حسیب پندھیر“ سے دوران گفتگو کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دن بدن بری طرح سے ناکامی کی طرف جا رہی ہے، مایوسی میں کئے گئے فیصلے کامیاب نہیں ہوتے۔ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہم بھرپور طریقے سے لڑیں گے اور جیتیں گے، ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کی تائید نہیں کریں گے ، اسمبلیاں توڑنا غیر جمہوری عمل ہے۔پنجاب میں کرپشن اور لوٹ مار کے نام سے عوام کو نجات دلانے کیلئے ہم ضرور قدم اٹھائینگے۔
”پی ٹی آئی مکاﺅ“ ملک بچاﺅ مہم شروع ہونیوالی ہے:میر ابرار احمد
Dec 08, 2022