پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے، صبح کے اوقات میں مختلف مقامات سے موٹرویزٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نےڈیرے ڈال رکھے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اورملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔ موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور موٹروے ایم 5 کو ملتان سے سکھر تک ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کے باعث بند کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی کا دوسرے اور بنگلہ دیشی شہر ڈھاکا تیسرے نمبر ہے۔
پنجاب میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات سے بند، شہریوں کو مشکلات
Dec 08, 2022 | 10:10