پاکستان اور بوسنیا نے مختلف شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

Dec 08, 2022 | 10:30

پاکستان اور بوسنیا نے مختلف شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ مفاہمت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر بسیرا ترکووچ کے درمیان بالی، انڈونیشیا میں ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں