سینیٹراعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات درج کیے جانے کے معاملے پراِن کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعظم سواتی کے خلاف سندھ میں6 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت میں بیٹے کی جانب سے درخواست دائرکی گئی کہ سندھ بھرمیں درج کئے جانے والے 6 مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔ عثمان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں 6 مقدمات آئے ہیں اورسندھ بھرمیں درج تمام مقدمات کوکالعدم قرار دیا جائے۔ اس موقع پرعثمان سواتی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔
اعظم سواتی کے خلاف مقدمات:بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
Dec 08, 2022 | 12:37