ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی معذرت مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے شہباز شریف کو سرخرو کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف پر کسی قسم کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کی معافی سے صرف شہباز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے عوام سرخرو ہوئے۔مریم اورنگزیب عمران خان اور شہزاد اکبر نے شریف خاندان پر بےبنیاد، جھوٹے الزامات لگائے، عمران خان نے نیب کا ریفرنس ڈیلی میل والوں کے حوالے کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن