بدقسمتی سے اداروں کا کردار غیر سیاسی نہیں ہوا، فواد چوہدری

Dec 08, 2022 | 23:52

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اداروں کا کردار غیر سیاسی نہیں ہوا، الیکشن کمیشن اور ممبران کے خلاف کیسز فائل کیے ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل سسٹم سے جس طرح کے فیصلوں کی توقع ہے وہ نظر نہیں آ رہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے تمام طاقتور حلقے عوام کی رائے کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔

 فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ہی پہلو چاہیے، اسٹیبلشمنٹ آئینی کردار میں چلی جائے۔

مزیدخبریں