لاہور (کلچرل رپورٹر) وحدت کالونی میں آنیوالے کسی نئے افسر کے حکم پر نقشہ سٹاپ وحدت روڈ اور بخاری مارکیٹ کے پاس رحمن پورہ روڈ کو وحدت کالونی سے ملانے والے 2چھوٹے لنک روڈز کو بند کر دیا گیا ۔ علاقہ کے ہزاروں لوگوں اور خصوصاً طلباء و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حادثات کا امکان بھی بہت بڑھ گیا ۔ چھوٹے لنک روڈز کئی دہائیوں سے زیر استعمال تھے۔ اہل علاقہ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی جواز کے بند کئے گئے ان لنک روڈز کو فوری کھلوا کر اہل علاقہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔