لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن ونگ کے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیلی کمیونیکیشن کے ترقی پانے والے 60 سے زائد افسران و اہلکاروں کو نئے عہدوں کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ وائرلیس آپریٹرز پنجاب پولیس کی اہم اکائی ہیں جس کا روزمرہ پولیسنگ میں کلیدی کردار ہے۔ پنجاب پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن ونگ کو ماڈرن بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔ پاسبان منصوبے کے تحت ہر گاڑی کے اندر ٹریکر، ٹیگنگ اور واٹس ایپ کی سہولت میسر ہوگی۔