لاہور (نیوز رپورٹر) رجسٹر ڈ تھنک ٹینک، انجینئرز سٹڈی فورم نے اپنے ہنگامی اجلاس میں و فا قی اور صو بائی حکو متوں سے معیشت بہتر کر نے کیلئے مو ثر اقتصادی اصلاحا ت جاری کرنے کی تجا ویز دی ہیں۔ ملک قرضوں کے بڑھتے ہو ئے بوجھ سے نجات حاصل کرے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکا جائے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ماہرین کی ٹاسک فورس فورم قائم کی جائے اورعملی طور پر اصلاحی اقدامات بلا تاخیر کیے جائیں۔اس سلسلہ میں صنعتی اور ضلعی پیدوار یت میں اصلاحات کے ساتھ اضافہ کیا جائے جس سے اقتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔بجلی کے نظام میں موثر اصلاحات کے ساتھ فنی نقصا نات کنٹرول کیے جائیں۔مزید سر کاری تھرمل بجلی گھروں کی کار کردگی بہتر کر کے بجلی کی پیداوار بڑھا ئی جائے گی۔ گیس اور پٹرول کے ملکی ذخائر بڑھا نے کے لیے مو ثر اقدامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیں تھنک ٹینک نے مشورہ دیا ہے کہ ملکی قرضوں میں اضافہ کو روکا جائے۔