بہبود آبادی کا پیغام عام کرنے کیلئے علماء ، خطیبوں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے خاندانی بہبود کا پیغام عام کرنے کیلئے علماء اور خطیبوں کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے 36 اضلاع کی تمام 4400 سو یونین کونسلوں میں ایک ایک عالم دین یا خطیب کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورے اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کا نمبر 1793 ہے اور یہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔آبادی کنٹرول کرنے کی ذمہ داری صرف عورتوں پر ڈالنا درست نہیں۔ اس کیلئے مردوں کی سوچ بدلنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ خاندان چھوٹا رکھنا میاں بیوی دونوں کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی اور فنڈ کی سی ای او سمن رائے نے محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن