عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے :مولانا علیم الدین شاکر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت اسلام میں خشت اول کی حیثیت رکھتا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرکلمہ گو مسلمان پر فرض ہے۔منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے خلاف ہماری آئینی وقانونی جدوجہد جاری رہے گی۔ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا کام قربت خداوندی حاصل کرنے کے مترادف ہے۔جب تک ایک بھی منکر ختم نبوت اس دھرتی پر موجود ہے۔ ہماری پرامن تحریک جاری رہے گی۔ منکرین ختم نبوت اور اسلام وملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں نظم ونسق اور اتحاد پیداکرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجد عثمانیہ بلال گنج میں تحفظ ختم نبوت اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع کی صدارت مجلس لاہور کے نائب امیر پیررضوان نفیس نے کی۔علماء نے کہا کہ قادیانی یہ اسلام کا فرقہ نہیں بلکہ یہ ایک فتنہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن