لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ اورڈیجٹیلائزیشن کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ایل ڈی اے ریکارڈ کی ڈیجٹیلائزیشن کا کام دن رات جاری ہے۔ جوہر ٹاؤن سکیم کی ڈیجٹیلائزیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ درخواستوں کی آن لائن پراسسنگ سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ کمشنرنے تمام سوسائٹیوں کے ڈیجٹیلائزیشن کے عمل کا ٹائم لائن کے مطابق جائزہ لیا۔دریں اثناء محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے ملازمین کی حج قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی میں 7 خوش نصیبوں کے نام نکلے۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔رواں سال حج قرعہ اندازی میں کل 1100 ملازمین کو شامل کیا گیا تھا۔ خوش نصیبوں میں محمد یونس سینئر الیکٹریشن، اختر عباس پٹواری،حافظ عطاء الحق سینئر ڈرائیور،شکر دین چوکیدار، محمد اویس بٹ سنیئر کلرک، شجاع الرحمن جونیئر کلرک اور خالد محمود اسسٹنٹ شامل ہیں۔قرعہ اندازی کی 4 کیٹیگریز میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی۔