لاہور (لیڈی رپورٹر) چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ جونیئر اینڈ گرلز ہائی سکول میں فن گالا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ شاندار تقریب کا مقصد سکول کیلئے فنڈ ریزنگ اور بچوں کیلئے تفریحی ماحول کا اہتمام تھا۔ فن گالا میں میجک اینڈ پپٹ شو جھولے ورائٹی شو بھوٹت بنگلہ فن گیمز اور فوڈ سٹالرز سمیت متعدد سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ طالبات نے تنظیم سازی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فن گالا کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی سکول میں فن گالا
Dec 08, 2023