11سال کے بعد: بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس منگل کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں12 دسمبر کو ذوالفقارعلی بھٹوصدارتی ریفرنس پر 9رکنی لارجربینچ سماعت کریگا۔9 رکنی بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحیی آفریدی،جسٹس امین الدین بینچ کا حصہ ہوں گیبینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی،ذوالفقارعلی بھٹوصدارتی ریفرنس پرسماعت 12 دسمبرکوہوگی۔واضح رہے کہ ذوالفقار بھٹوسیمتعلق صدارتی ریفرنس پراب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہوچکی ہیں سابق صدر آصف زرداری نے دو اپریل 2011 کو ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا تھا۔صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت 2جنوری 2012 کو ہوئی تھی،ذوالفقار بھٹوکیقتل سیمتعلق صدارتی ریفرنس پرآخری سماعت 12 نومبر 2012 کوہوئی تھی،صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کیں۔صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن