سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید کامیابیاں سمیٹے۔  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہترین کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ساٹھ ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی  کامیابی ہے۔ ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیابیاں سمیٹے۔  نگران حکومت نے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر  کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تمام ممبرز  کی ہے۔ کاروباری اداروں کے تعاون سے سٹاک ایکسچینج نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جدید تعلیم ہماری ترجیح ہے۔  تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں۔ اساتذہ کا تعلیمی نظام میں انتہائی اہم کردار ہے۔ مادر علمی میں گزارا ہوا وقت طلبا کو مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لئے تیار کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے  کیڈٹ کالج کوہاٹ کے 58ویں یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ کیڈٹ کالج کے 58ویں یوم والدین کی تقریب میں شرکت اور نوجوان کیڈٹس سے مخاطب ہونا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کالج میرا مادر علمی رہا ہے۔ میں 1984 میں بلوچستان کے ایک پسماندہ علاقے سے  تعلیم کے لئے اس کالج میں آیا۔ تقریب سے خطاب کے دوران نگران وزیراعظم جو کیڈٹ کالج سے فارغ التحصیل ہیں، نے اپنی مادر عملی کے بہت سے اساتذہ کا نام لے کر ذکر کیا اور انہیں یاد کرتے ہوئے وزیراعظم آبدیدہ ہو گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھ میں آج جو کچھ اچھا ہے اس کا سہرا میرے اساتذہ کے سر ہے۔ قبل ازیں  پرنسپل بریگیڈیئر (ر) طفیل محمد خان نے  کہا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نے  ہمیشہ بہترین نتائج دیئے ہیں اور بورڈ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ کالج کے فارغ التحصیل مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کیڈٹس کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم کو کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انہوں نے چیمپئن  شپ کا پرچم  رستم ہائوس کے حوالے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف گورنر میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی بھی موجود تھے۔  وزیراعظم نے کیڈٹس کی طرف سے گھڑ سواری، نیزہ بازی اور جمناسٹکس کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ وزیراعظم نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے پرنسپل نے  وزیراعظم کو کالج کا سوونیئر پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...