حکومت ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کرے:ضیا ء حیدر رضوی

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور ٹیکس بار کے پیٹرن ضیا ء حیدر رضوی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کی جائے۔ ریٹرن آف لون سکیم کا اجرا ء کیا جائے۔ اشرافیہ سے ٹیکس اکٹھا کرکے ملکی قرضوں سے نجات حاصل کی جائے۔ ٹیکس بارز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی قرضے اتارنے کے لئے ریٹرن آف لون سکیم کی نگرانی کیلئے سٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ملک کے قرضے اتارنے کیلئے حصہ ڈالنے والوں کو غیر معمولی مراعات دی جائیں اور انہیں ایک خاص مدت کے بعد ان کی اصل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جائے۔ اپیل ہے کہ 2024کو قرضوں سے نجات کا سال قرار دے کر منصوبہ بنایا جائے اور اس کیلئے ریٹرن آف لون اور ٹیکس اصلاحات پر توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی معاونت سے معاشی استحکام آنا شروع ہو چکا ہے۔ ایس آئی ایف سی ایک کامیاب قدم ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا رجحان بڑھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن