گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن/ چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ سید نوید حیدر شیرازی نے ڈویژن کے تمام نجی سکولوں اور کالجوں کی 100 فی صد رجسٹریشن کی واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ نجی سیکٹر تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار اداکر رہا ہے تاہم بغیر رجسٹریشن چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کو سرکاری قواعد و ضوابط کا پابند بنایا جائے گا اور رجسٹرڈ تعلیمی ادارے گوجرانوالہ بورڈ کے ساتھ الحاق کو بھی ہرصورت یقینی بنائیںگے ۔انہوںنے یہ ہدایات کمشنر آفس میں منعقدہ ایجوکیشن کانفرنس میںشریک ڈپٹی کمشنر‘ سیکرٹری بورڈ ‘ کنٹرولر امتحانات ‘ ڈائریکٹرز‘ ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز ‘ سی ای اوز ایجو کیشن ‘ ڈائریکٹر سول ایجوکشن اور دیگر متعلقہ افسران کو دیتے ہوئے واضح کیاکہ بورڈ کے ساتھ الحاق کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کئے گئے اقداما ت کے نتیجہ میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں 4 کروڑ کا ریونیو حاصل ہوا ہے جبکہ بورڈ کے تمام مالی اور انتظامی امور میں شفافیت اور ڈسپلن کی بدولت اب تک کم و بیش 10 کروڑ کی بچت بھی ہو ئی ہے ۔
تعلیمی اداروں کو سرکاری قواعد و ضوابط کا پابند بنایا جائے گا:کمشنر گوجرانوالہ
Dec 08, 2023