سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹادیا گیا

 صوبائی حکومت نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو عہدے سے ہٹا دیا۔سندھ حکومت کی جانب سے ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو عہدے سے ہٹانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق آغا سہیل کو قواعد کی خلاف ورزی پر عہدے سے ہٹایا گیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پر درسی کتابوں کی چھپائی میں کرپشن کے الزامات ہیں۔صوبائی حکومت نے اختر بگٹی کو  سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔واضح رہے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل کو پہلے بھی کرپشن کے الزامات کے باعث عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن