کراچی: سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے. اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 1436 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔